اہم خبریںجہلم

نادرا میں جعلی فیملی ٹری میں افغانیوں کو شامل کیے جانے کا انکشاف

نادرا میں جعلی فیملی ٹری میں افغانیوں کو شامل کیے جانے کا انکشاف۔

جعلی دستاویزات، بغیر فنگر پرنٹ یا تصویر کے ریکارڈ کو اہلکار ٹمپر کرتے رہے جس وجہ سے اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔چیئرمین نادرا

اسلام آباد(نمائندہ فائزہ شاہ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیئرمین نادرا نے جعلی فیملی ٹری میں افغانیوں کو شامل کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر نے سینیٹ کی داخلہ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ نادرا کی جانب سے افغانیوں کو جعلی شناختی کارڈ کے اجرا کے معاملے پر84 اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔چیئرمین نادرا نے کہا کہ جعلی دستاویزات، بغیر فنگر پرنٹ یا تصویر کے ریکارڈ کو اہلکار ٹمپر کرتے رہے جس وجہ سے اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ نادرا نے جعلی شناختی کارڈر روکنے کیلئے شفاف اور پختہ نظام قائم کیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You