
رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں سمیت منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سمیت 2 کس منشیات فروش جہلم پولیس کے شکنجے میں
تفصیلات کے مطابق:
تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم ناصر علی ولد اکبر علی ساکن جڑاں والا ضلع فیصل آباد کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے بندوق 12 بور پمپ ایکشن اور رقم مبلغ 72900 روپے برآمد
بدنام زمانہ منشیات فروش (1)نوید سٹیفن ولد جارج مسیح ساکن ساکن ڈھوک جمعہ جہلم اور (2) محمد افضل ولد محمد رفیق ساکن چتن رائیہ چک مدو جہلم کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے Vodka بوتل شراب 25 عدد، Vatno بوتل شراب 12 عدد اور Mon Whisky بوتل شراب 10 عدد برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔
ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم



