اہم خبریںپاکستان

نئے وزیراعظم کیلئے کاغذات نامزدگی کے وقت میں توسیع

اسلام آباد: نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں توسیع کر دی گئی۔

ترجمان کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت سہ پہر 4 بجے کر دیا گیا، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ساڑھے 4 بجے کی جائے گی۔

قبل ازیں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے وزیراعظم کے عہدے کے انتخاب کے لیے نامزدگی کے کاغذات جمع کرانے کا وقت آج اتوار دن دو بجے تک مقرر کیا گیا تھا جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال آج دن تین بجے تک ہونی تھی۔

وزیر اعظم کے عہدے پر الیکشن کل بروز پیر ہو گا جس کیلئے دن دو بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You