انٹرنیشنلاہم خبریں

نئی دلی ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی ضمانت پر رہائی روک دی

نئی دلی ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی ضمانت پر رہائی روک دی۔

کیجریوال کو آج ضمانت پر رہا کیا جانا تھا تاہم بھارتی تحقیقاتی ادارے نے انکی ضمانت ہائیکورٹ میں چیلنج کی تھی۔

نئی دلی(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دلی کی ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو ضمانت پر رہا کرنے سے روک دیا۔نئی دلی کی مقامی عدالت کے حکم پر کیجریوال کو آج ضمانت پر رہا کیا جانا تھا تاہم بھارتی تحقیقاتی ادارے نے اروند کیجریوال کی ضمانت دلی ہائیکورٹ میں چیلنج کی تھی۔بھارتی تحقیقاتی ادارے کا مؤقف تھا کہ کیجریوال کو رہا کرنے سے ان کیخلاف تفتیش متاثر ہوگی۔یاد رہے کہ اروندکیجریوال کو بھارتی تحقیقاتی ادارے نے 21 مارچ کو شراب پالیسی کیس میں گرفتار کیا تھا۔بھارتی سپریم کورٹ نے اروند کیجریوال کو 10 مئی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے یکم جون تک ان کی ضمانت کی درخواست منظور کی تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You