انٹرنیشنلاہم خبریں

نئی حکومت کو پاکستان کو درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے بااختیار بنایا جائے۔امریکی سینیٹر

نئی حکومت کو پاکستان کو درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے بااختیار بنایا جائے۔امریکی سینیٹر

امریکی سینیٹرکرس وان ہولن نے پاکستانی سفیر مسعود خان کو ملک میں بننے والی نئی حکومت سے متعلق خط لکھا۔

واشنگٹن(نمائندہ فضل خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکی سینیٹرکرس وان ہولن کا کہنا ہے کہ نئی حکومت کو پاکستان کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے بااختیار بنایا جائے۔امریکی سینیٹرکرس وان ہولن نے پاکستانی سفیر مسعود خان کو ملک میں بننے والی نئی حکومت سے متعلق خط لکھا۔
امریکی سینیٹر نے اپنے خط میں کہا کہ  پاکستان کے معاشی اور سکیورٹی چیلنجز کے لیے مشکل لیکن ضروری فیصلے کرنے کے لیے پاکستانی عوام کی حمایت کے ساتھ ایک مضبوط حکومت کی ضرورت ہے۔انہوں نے اپنے خط میں یہ بھی کہا کہ نئی حکومت کو پاکستان کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے بااختیار بنایا جائے۔خط میں کہا گیا ہےکہ پاکستانی حکام کو دھاندلی اور انتخابی مداخلت کے الزامات کی مکمل چھان بین کرنی چاہیے۔اس کے علاوہ امریکی سینیٹر نے انتخابات میں بھرپور حصہ لینے پر پاکستانی عوام کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You