جہلم

میڈیکل ٹیسٹ لیبارٹریاں لوٹ مار کیساتھ ساتھ انسانی جانوں سے کھیلنے لگیں

جہلم (ملک وسیم اختر) جہلم ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر سول ہسپتال دینہ سوہاوہ پنڈدادنخان کے تحصیل ہیڈ کواٹرزاسپتالوں کے ارد گرد موجود میڈیکل ٹیسٹ لیبارٹریاں لوٹ مار کیساتھ ساتھ انسانی جانوں سے کھیلنے لگیں 90 فیصد لیبارٹریاں بغیر ماہر پتھالوجسٹ ڈاکٹرز کے بغیر چلائی جارہی ہیں ان لیبارٹریز پر ٹیسٹ کیلئے سیمپل لینے کی بجائے ڈاکٹرز کی موجودگی کے بغیر ڈسپنسر یا عملہ مریضوں کو خون یا دیگر کا ٹیسٹ لے کر رپورٹ جاری کر دیتا ہے لیبارٹریوں کے باہر بورڈ پر پتھالوجسٹ ڈاکٹر ز کے نام لکھ کر مریضوں کو کھلے عام دھوکا دیا جا رہا ہے ان لیبارٹریوں میں اکثر غیر تربیت یافتہ اور نان کوالیفائیڈ عملہ ٹیسٹ کرتا دکھائی دیتاہے جن کے نتائج بھی مشکوک ہوتے ہیں جس کی وجہ سے بیماریوں کی صحیح تشخیص نہیں ہو پاتی یہی وجہ ہے کہ نامناسب علاج کی وجہ سے اکثر مریض معمولی بیماری سے مہلک بیماریوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں اس کے علاوہ لیبارٹریوں میں استعمال ہونیوالے آلات و ادویات غیر معیاری ہونے کی وجہ سے بیماریاں ایک سے دوسرے مریضوں میں منتقل ہوجذتی ہیں محکمہ صحت کا متعلقہ شعبہ ایسے عناصر کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتا ہے شہریوں نے وزیراعلی پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب سیکرٹری صحت سمیت اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور بغیر ماہر ڈاکٹرز چلنے والی لیبارٹریاں سیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You