جہلم (ملک وسیم اختر)جہلم شہرسمیت ضلع بھر میں چلنے والی گاڑیوں میں نصب پریشر

جہلم (ملک وسیم اختر)جہلم شہرسمیت ضلع بھر میں چلنے والی گاڑیوں میں نصب پریشر ۔ ہارن شہریوں کیلئے وبال جان بننے لگے، ڈپریشن کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا، تفصیلات کے مطابق جہلم ،دینہ ، سوہاوہ، پنڈدادنخان اور مضافاتی علاقوں میں چلنے والی ٹرانسپورٹ پرپریشر ہارن کے بےجا استعمال ڈپریشن کے مریضوں میں حیرت انگیز اضافہ کر دیا ہے۔ شہری گھروں کے اندر بڑی بسوں ، ٹرکوں ، ٹریکٹرز کی خوفناک آوازین نکالنے والے ہارن سننے پر مجبور ہیں ۔ جس سے نہ صرف انکی سماعتیں اور اعصاب متاثر ہو رہے ہیں بلکہ ذہنی امراض میں مبتلا ہونے لگے ہیں ۔ ٹریفک پولیس کی عدم دلچسپی کی وجہ سےشہر اور قصبات میں پریشر ہارن کے استعمال نے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنادی ہیں۔ گاڑیوں موٹر سائیکلوں ہائی ایسز پر لگے پریشر ہارن کیوجہ سے ڈپریشن کے مریضوں کی تعداد بڑھنے میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ہے۔ شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد طارق عزیز سندھو سے نوٹس لینے اور گاڑیوں پر نصب پریشر ہارن اتروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ 



