کالم/مضامین

میڈیا انڈسٹریز میں لیبر و آفیسر ٹریڈ یونین ناگزیر

میڈیا انڈسٹریز میں لیبر و آفیسر ٹریڈ یونین ناگزیر ۔!!

میڈیا انڈسٹری میں جہاں بھی کہیں بھی عام ملازمین کیساتھ معاشی قتل اور ناانصافی بے رحمی کے عمل پر احتجاج مطالبات اور ہڑتال کیوں نہیں کی جاتیں۔ میڈیا انڈسٹری میں لاکھوں بلکہ کڑوروں افراد کا معاش منسلک ھے۔ جمہوریت اور آزادی صحافت کے علمبردار میڈیا انڈسٹری میں یونین سازی کیلئے سپریم کورٹ اور آئین پاکستان میں کیوں نہیں اپنا موثر کردار ادا کرتے ہیں۔ اس کا مطلب ھے چند ملازمین اپنی ذاتی مفادات کو اجتماعی مفادات پر ترجیح دیتے چلے آرھے ہیں۔ جمہوری حکومتوں میں لیبر اینڈ آفیسر ٹریڈ یونین سب جگہ ھوتی ھیں۔ میں جاوید صدیقی سینئرجرنلسٹ و کالمکار کراچی حکومتِ وقت سے ملتمس ھوں کہ میڈیا انڈسٹری کے چینلز اور بڑے بڑے اشاعتی اداروں کو لیبر اینڈ آفیسر ٹریڈ یونین کو قائم کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں اور پابند کیا جائے کہ سالانہ بنیادوں پر انتخابات کا انعقاد لازم و ملزوم ھو تاکہ ہر میڈیا انڈسٹری میں ملازمین کے اندورن مسائل خود حل کرسکیں اور انہیں روڈ پر احتجاج کی نوبت نہ آئے۔ حکومتِ پاکستان کو بآور کراتا ھوں کہ یہ حقیقت ھے کہ لیبر کورٹ پاکستان بھر میں موجود ہیں مگر ٹریڈ یونین نہ ھونے کے سبب لیبر کورٹ تک کی رسائی ممکن نہیں ھوسکتی ھے۔ اسی لیئے اب ہر چینل اور ہر میڈیا ہاؤسس میں لیبر و آفیسر ٹریڈ یونین کا وجود میں آنا ناگزیر بن چکا ھے۔۔۔۔۔!!

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You