سندھ

تمام امیدوار منوں من ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں۔ سید جواد مظفر

تمام امیدوار منوں من ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں۔ سید جواد مظفر۔

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ ایس ایس پی کورنگی

الیکشن کمیشن کا مقصد ملک میں پُرامن، شفاف اور غیر جانبدار الیکشن ھوں۔ ڈی ای سی
کراچی
(اسٹاف رپورٹ)

ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی سید جواد مظفر کی زیر صدارت جنرل الیکشن 2024 "ضابطہ اخلاق” کے حوالے سے اہم اجلاس۔
اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا۔
اسکے بعد پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا گیا۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سید جواد مظفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں آپ تمام لوگوں کا تعاون بہت اہم ہے۔ تمام امیدوار دل سے ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں، ضلع کورنگی کے تمام امیدوار ایجوکیٹڈ شہری ہیں، میں آپ سے سے بھی گزارش کرتا ہوں کہ وہ اپنے کارکنوں کو بھی پابند کریں کہ وہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنائیں، تاکہ امن کے ساتھ الیکشن گزرے۔
ایس ایس پی کورنگی حسن سردار نیازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس کا مقصد تمام امیدواروں اور انکے ساتھیوں کو ضابطہ اخلاق کے حوالے سے آگاہ کرنا ہے، میری دعا ہے کہ اللہ پاک خیروعافیت کے ساتھ یی الیکشن ھوں۔
ڈسٹرکٹ مانٹرننگ آفیسر منیر احمد عباسی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے دیئے گئے ضابطہ اخلاق کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن سمیع اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا مقصد ملک میں صاف و شفاف ، پُرامن اور غیر جانبدار الیکشن کا انعقاد ہے، آپ تمام لوگ عوام کی امید ہیں، عوام کے ووٹ سے ہی آپ لوگ کامیاب ھوکر آئیں گے۔
آخر میں امیدواروں کی جانب سے کئے گئے سوالوں کے جوابات بھی دیئے گئے۔
اجلاس کا اختتام دعا پر کیا گیا۔
اجلاس میں تمام RO’s، پولیس، رینجرز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You