اہم خبریںکرائمز

میانوالی: تیز رفتار جیپ نہر میں گر گئی، سرائیکی گلوکار شرافت علی سمیت 7 افراد جاں بحق

میانوالی: تیز رفتاری کے باعث جیپ نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں سرائیکی گلوکار شرافت علی خیلوی سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

جیپ کو حادثہ میانوالی کے علاقے واں بھچراں میں پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث جیپ بے قابو ہو کر نہر میں گر گئی، افسوسناک حادثے میں 7 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، مرنے والوں میں معروف سرائیکی گلوکار شرافت علی خیلوی بھی شامل ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو نہر سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر حادثے کی وجوہات کا جائزہ لیا اور مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You