
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی کی بڑی کارروائی ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم راولپنڈی چوہدری عبدالروف کی ہدایات پر انسپیکٹر بدر شہزاد کی چھاپہ مار کاروائی۔
بیرون ملک ملازمت کے نام پر آن لائن فراڈ میں ملوث گینگ کا اہم سرغنہ گرفتار۔ملزم کو پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندھی پر گرفتار کیا گیا۔
اس سے قبل چار ملزمان کو مذکورہ مقدمہ میں گرفتار کیا گیا۔ملزم امیر حمزہ بیرون ملک ملازمت کے نام پر سوشل میڈیا پر اشتہارات لگاتا تھا۔ملزم سادہ لوح شہریوں کو اپنے جال میں پھنسانے کے لئے واٹس ایپ پر بھی میسیجز بھیجتا تھا۔ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر 32 متاثرین سے بیرون ملک ملازمت کے نام پر 25 لاکھ روپے بٹورے۔ملزم نے ساتھیوں کی معاونت سے متاثرین سے فنگر پرنٹ، میڈیکل اور پراسیسنگ فیس کے نام پر 78800 روپے فی کس بٹورے۔
ملزم نے متاثرین کے فنگر پرنٹس اور میڈیکل لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں کروائے۔ملزم کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔ملزم نے دیگر ملزمان کی ملی بھگت سے مذکورہ رقوم 24 مختلف دہوکہ دہی میں ملوث اکاونٹس میں منگوائی۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے



