سندھ

مہنگائی کے دور میں سستا علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں

*مہنگائی کے دور میں سستا علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔ سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد خان*

*سند لیب ڈائیگونوسٹک مستند ادارہ ہے جو طویل عرصہ سے شہریوں کے لئے خدمات انجام دے رہا ہے۔ سیکریٹری شعیب احمد خان*

*اراکین کراچی پریس کلب سے خصوصی رعایت پر 400 اقسام کے مختلف ٹیسٹ سمیت الٹرا ساونڈ اور ایکسرے اور سی ٹی اسکین کی سہولیات کی فراہمی اہم پیش رفت ہے۔ شعیب احمد خان*

*سند لیب طویل عرصہ سے صحت کے شعبہ میں معیار کو برقرار رکھتے ہوئے انسانیت کی خدمت کو مشن سمجھ کر کر رہے ہیں۔ سی ای او سندھ لیب ڈاکٹر افتخار خواجہ*

*معاشرے کی عکاسی کرنے والے صحافی حق دار ہیں کہ انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر ہوں۔ ڈاکٹر افتخار خواجہ*

*میڈیکل کے سلسلے میں سند لیب کراچی پریس کلب اور ان کی فیملیز کو خصوصی رعایت دینے پر خوشی محسوس ہورہی ہے۔ ڈاکٹر افتخار خواجہ*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی ) سند لیب اور کراچی پریس کلب کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کرنے کی تقریب پریس کلب میں منعقد ہوئی جس میں قائم مقام صدر مونا صدیقی، سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد خان، سی ای او سند لیب ڈائیگونوسٹک ڈاکٹر افتخار خواجہ، منیجر سند لیب محمد نعمان خواجہ، فیلڈ منیجر سجاد خان، جوائنٹ سیکریٹری محمد منصف، ممبر گورننگ باڈی شمس کیریو، سیکریٹری ہیلتھ کمیٹی طفیل احمد، سینئر صحافی واجد علی انصاری، محمد فاروق، فاروق سمیع، ذوالفقار علی واچوہو، ابراہیم رند سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے سیکریٹری کراچی پریس کلب نے کہا کہ مہنگائی کے دور میں سستا علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا سند لیب ڈائیگونوسٹک مستند ادارہ ہے جو طویل عرصہ سے شہریوں کیلئے خدمات انجام دے رہا ہے۔ سیکریٹری شعیب احمد نے مزید کہا کہ اراکین کراچی پریس کلب سے خصوصی رعایت پر چار سو اقسام کے مختلف ٹیسٹ سمیت الٹرا ساونڈ اور ایکسرے اور سی ٹی اسکین کی سہولیات کی فراہمی اہم پیش رفت ہے۔ اس موقع پر کراچی پریس کلب اور سند لیب کے مابین خصوصی رعایت کیساتھ مختلف نوعیت کے خون کے ٹیسٹ، الٹرا ساونڈ اور ایکسرے سمیت سی ٹی اسکین کیلئے مفاہمتی یاداشت پر سیکریٹری شعیب احمد خان اور سی ای او ڈاکٹر افتخار خواجہ نے دستخط کئے۔ تقریب میں کراچی پریس کلب کی طرف سے سی ای او ڈاکٹر افتخار خواجہ اور جنرل منیجر محمد خواجہ نعمان و دیگر کو سندھ اجرک کے تحفے بھی پیش کیئے گئے۔

{"remix_data”:[],”remix_entry_point”:”challenges”,”source_tags”:["local”],”origin”:”unknown”,”total_draw_time”:0,”total_draw_actions”:0,”layers_used”:0,”brushes_used”:0,”photos_added”:0,”total_editor_actions”:{},”tools_used”:{},”is_sticker”:false,”edited_since_last_sticker_save”:false,”containsFTESticker”:false}
a

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You