انٹرنیشنلاہم خبریں

مہنگائی سے متعلق سوال پر امریکی صدر جوبائیڈن نے صحافی کو گالی دے دی

نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکی صدر جوزف بائیڈن ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے متعلق سوال پر طیش میں آگئے اور مائیک کھلے ہونے کا احساس کیے بغیر صحافی کو گالی دیدی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے اور اختتام پر ان کے سخت ناقد چینل فوکس نیوز کی جانب سے صحافی نے مہنگائی سے متعلق سوال کیا۔

فوکس نیوز کے صحافی کے سوال پر کیا مہنگائی کی ذمہ دار حکومت نہیں؟ اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ جی نہیں، مہنگائی اثاثہ ہے۔ اس کے بعد سب اُٹھ گئے۔

اسی دوران جوبائیڈن یہ سمجھے کہ مائیک بند کردیا گیا ہے اور انھوں نے آہستہ سے صحافی کو احمق کہا اور نازیبا الفاظ ادا کیے جو اس وقت شور شرابے میں کسی کو سنائی نہیں دیئے۔

البتہ جب بعد میں پریس کانفرنس کی ریکارڈنگ سنی گئی اور ویڈیوز کلپس وائرل ہوئیں تو بھانڈہ پھوٹ گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You