پنجاب

مہاجر پرندوں کی حفاظت کیلئے قدرتی ماحول کا تحفظ ضروری ہے: مریم

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مہاجر پرندوں کی حفاظت کے لئے قدرتی ماحول کا تحفظ ضروری ہے۔

مہاجر پرندوں (migrant birds) کے عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مہاجر پرندے قدرت کا انمول تحفہ ہیں، دور دیسوں سے آنے والے مہاجر پرندے فطرت کی خوبصورتی بڑھاتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مہاجر پرندے ماحولیات کے توازن کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، مہاجر پرندے ہماری زمینوں کی زرخیزی میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، مہاجر پرندوں کی حفاظت کے لئے قدرتی ماحول کا تحفظ ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا ہے کہ قدرتی اور قیمتی اثاثہ کی حفاظت کے لئے پنجاب میں وائلڈ لائف فورس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، پرندوں کا غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You