اہم خبریںپنجاب

مچ، کول کمپلیکس حملے کی تفصیلات جاری، تین دن میں 24 دہشتگرد ہلاک

مچ، کول کمپلیکس حملے کی تفصیلات جاری، تین دن میں 24 دہشتگرد ہلاک۔

فائرنگ کے تبادلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 اہلکار شہید ہوئے۔آئی ایس پی آر

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق آئی ایس پی آر نے بلوچستان کے علاقے مچ اور کول پور کمپلیکس پر دہشتگردوں کے حملے کی تفصیلات جاری کردیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردوں کے حملے کو بہادری سے پسپا کیا،کلیئرنس آپریشن کے دوران گزشتہ 3 دن میں 24 دہشتگرد ہلاک کیے گئے، ان دہشتگردوں کو سرچ آپریشن کے دوران مارا گیا۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ ہلاک دہشتگردوں میں شہزاد بلوچ، عطاءاللہ، صلاح الدین اور عبدالودود شامل ہیں جب کہ ہلاک ہونے والے باقی دہشتگردوں کی شناخت کی جارہی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 اہلکار شہید ہوئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 شہری بھی شہید ہوئے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You