انٹرنیشنل

موسیٰ ہراج آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب۔

موسیٰ ہراج آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب۔

موسی ہراج اس عہدے پر منتخب ہونے والے چوتھے پاکستانی ہیں او ر اس سے قبل بےنظیر بھٹو، احمد نواز اور اسرار خان بھی اس عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

برطانیہ(نمائندہ صغیر عالم) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستانی نوجوان موسیٰ ہراج آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوان موسیٰ ہراج آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب ہو گئے اور موسی ہراج اس عہدے پر منتخب ہونے والے چوتھے پاکستانی ہیں۔موسیٰ ہراج سخت مقابلے کے بعد آکسفورڈ یونیورسٹی کے صدر منتخب ہونے میں کامیاب ہوئے۔موسیٰ ہراج سابق وفاقی وزیر محمد رضا حیات ہراج کے صاحبزادے ہیں۔اس موقع پر موسیٰ ہراج نے کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کا صدر بننا میرے لئے اعزاز ہے، اس کامیابی پر اللہ تعال کا ہر شکر گزار ہوں۔واضح رہے اس سے قبل بےنظیر بھٹو، احمد نواز اور اسرار خان وہ پاکستانی ہیں جو اس عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You