مورڑو میر بحر ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد جواد خان کی جانب سے میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

مورڑو میر بحر ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد جواد خان کی جانب سے میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل کا انعقاد کیا گیا
کراچی : (رپورٹ:عاصم ارائیں جہلمی)
مورڑو میر بحر ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد جواد خان کی جانب سے میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹاؤن وائس چیئرمین مورڑو میر بحر ٹاون شوکت بلوچ , میونسپل کمشنر الہی بخش سیال, ماری پور میونسپل کمشنر جاوید قمر، سابقہ میونسپل کمشنر بابر مگرانی اور یونائٹڈ ورکر یونین صدر منظور تنولی، جنرل سیکرٹی طارق عزیز ہوت ، یونائٹڈ ورکر یونین کے صدر حاجی عبدالکریم، حاجی ہارون اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ شرکت کی۔محفل کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا نعتیہ کلام پیش کیا گیا وائس چیئرمین نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ اسلام باہمی رواداری اور بھائی چارے کا درس دین ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نیکی کرنے اور اس کو پھیلانے کا عظیم درس دیا ہے،ہم کو چاہیے کہ سیرتِ النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل پیرا ہو جائیں،تاکہ ہم دنیاوی زندگی کے ساتھ ساتھ ابدی زندگی میں سرخرو رہے بحیثیت مسلمان ہمیں بہترین اخلاق بنانے کی بھی ضرورت ہے، ٹاؤن میونسپل کمشنر ا لہی بخش سیال نے دوران خطاب کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت ہمارے لیے خوشی بھی ہے اور اللہ کا احسان بھی۔اللہ پاک کے اس احسان کے بدلے میں شکرانہ تو ہم نہیں ادا کر سکتے بس حضور کی آمد پر خوشی کا اظہار میلاد مصطفیٰ کی محفل سجا سکتےہیی ۔ یونائٹڈ ورکر یونین کے صدر منظور تنولی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میلاد کرانا بڑی سعادت کی وجہہ کائنات محمد صلی علیہ وسلم کا زکر اس دنیا کے وجود میں آنے سے قبل سے جاری ہے کیونکہ محمد اللہ کے محبوب ہیں اور اللہ کی رضا کے لئے اس کے محبوب کی میلاد منانا ضروری ہے یہ تو انسانی فطرت بھی ہے جو اس میں اللہ نے اپنی صفت سے عطا کی ہے کہ اس کے سامنے اس کی یا اس کے پیاروں کی تعریف اسے بہت پسند آتی ہے آخر میں تمام حاضرینِ محفل نے ثناء خوانوں کو ساتھ مل کر خدمت ِ اقدسؐ میں سلام پیش کیا کہ حاضرین محفل پر رقت طاری ہو گیااور اس دعا کے ساتھ محفل کا اختتام کیا کہ اللہ تعالیٰ منتظمین کو آئندہ سالوں میں بھی ایسی محافل کے انعقاد کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔



