انٹرنیشنلاہم خبریں

مودی سرکار کا اپنی ہی ائیر فورس کو 45 ہزار کروڑ روپے سے زائد کا ٹیکہ

اسلام آباد: انتہاء پسند اور جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نے اپنی ہی ایئر فورس کو ساڑھے 45 ہزار کروڑ روپے سے زائد کا چونا لگا دیا۔ بھارتی وزیر دفاع کی جانب سے ایروناٹکس کمپنی کو اربوں ڈالر کے ٹھیکے سے نوازنے اور تیجس جہاز لینے کیلئے مجبور کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

بی جے پی حکومت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھارتی کمپنی ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کو 6.25 بلین ڈالر ٹھیکے سے نوازا اور تیجس جہاز لینے پر مجبور کیا جب کہ ہندوستانی نیوی پہلے دن ہی ان جہازوں کو تکنیکی مسائل کی وجہ سے مسترد کر چکی تھی، تیجس جہاز ہندوستانی مگ 21 جہازوں کے نعم البدال کے طور پر متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

1970ء کے بعد سے مگ 21 کے حادثات میں 170 سے زیادہ پائلٹ اور 40 عام شہری ہلاک ہوچکے ہیں، بھارتی ایوی ایشن سسٹم انڈسٹری اپنی غیر معیاری پیداوار اور دہایوں پر محیط اپنی مسلسل نا کامیوں اور نا اہلیوں کی وجہ سے پوری دنیا میں بد نام ہے۔ اس امر کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ دنیا میں خود کو چین کا متبادل اور مقابل متعارف کرانے والا ملک 26 سال میں اپنے تیار کردہ جہاز کی کینوپی کا فالٹ تک درست نہ کر پایا۔

مگ 21 کے فرسودہ بیڑے کی جگہ متعارف تیجا جہازوں میں سے اب تک 60 فیصد گراؤنڈ ہوچکے ہیں، مودی حکومت اور بھارتی ائیر فورس کا 26، 27 فروری 2019 کو تیجس جہاز استعمال نہ کرنا اس کی ناکامی کا عکاس ہے۔ پاکستانی شاہینوں نے پاکستان میں تیار جے ایف 17 تھنڈر سے بھارتی سورماؤں کا خواب چکنا چور کیا، پاکستانی شاہینوں نے مگ 21 اور ایس یو 30 کو نشانہ بنایا۔

پاکستان کی یہ کامیابی جہاں پاکستانی ایوی ایشن انڈسٹری کی مہارت اور پیشہ وارانہ کارکردگی کا ثبوت ہے وہیں بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری پر ایک سوالیہ نشان بھی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You