منیمم ویجز ایکٹ کے تحت حکومت نے ملازمین و محنت کشوں کی ماہانہ تنخواہ 32 ہزار روپے مقرر کی ہے
تاہم حالیہ مشاہدے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہمارے بہت سارے کاروباری حضرات ملازمین کو 15 سے 20 ہزار تک تنخواہ دیتے ہیں جو کہ نہ صرف خلاف قانون ہے بلکہ ہمارے متوسط طبقے کے معاشی استحصال کے مترادف ہے، مہنگائی کے اس دور میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ذاتی طور پر جی ٹی روڈ پر واقع مختلف کمرشل مقامات کا دورہ کیا اور قانون کی پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف جرمانے اور حسب ضابطہ قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی، چیکنگ کا یہ سلسلہ ہمارے محنت کشوں کو کم از کم اجرت ملنے تک جاری رہے گا۔



