منیب الرحمن کی شاندار کامیابی پر مبارک باد کا سلسلہ جاری، عبدالصمد کی عبدالرحمن قادری کے گھر آمد

منیب الرحمن کی شاندار کامیابی پر مبارک باد کا سلسلہ جاری، عبدالصمد کی عبدالرحمن قادری کے گھر آمد
جہلم (اصف اقبال جنجوء): القاسم انسٹیٹیوٹ برائے سپیشل بچگان کے ہونہار طالب علم منیب الرحمن کی نیشنل اسپیشل اولمپکس ویٹ لفٹنگ میں دو گولڈ میڈلز جیتنے پر مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔ اس شاندار کامیابی پر مختلف سماجی، صحافتی اور فلاحی شخصیات منیب الرحمن اور ان کے والد سینئر صحافی عبدالرحمن قادری کو مبارک باد پیش کر رہی ہیں۔اسی سلسلے میں چوٹالہ کی معروف شخصیت اور حاجی صابر (جنرل سٹور والے) کے صاحبزادے عبدالصمد اپنے بھانجے منیب الرحمن کو نیشنل اسپیشل اولمپکس میں دو گولڈ میڈلز جیتنے پر مبارک باد دینے عبدالرحمن قادری کی رہائش گاہ پہنچے۔ انہوں نے منیب الرحمن کی شاندار کامیابی کو پورے خاندان، القاسم انسٹیٹیوٹ برائے سپیشل بچگان اور ضلع جہلم کے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر عبدالصمد نے کہا کہ منیب الرحمن نے اپنی محنت، لگن اور عزم سے ثابت کر دیا ہے کہ خصوصی بچے بھی کسی سے کم نہیں اور مناسب رہنمائی و حوصلہ افزائی کے ذریعے قومی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ منیب الرحمن مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ ملک و قوم کا نام روشن کرتے رہیں۔



