منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن چوٹالہ کے پروجیکٹ منیجر مرزا خرم شہزاد سفیرِ امن ایوارڈ سے نوازے

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن چوٹالہ کے پروجیکٹ منیجر مرزا خرم شہزاد سفیرِ امن ایوارڈ سے نوازے گئے
جہلم (عبدالرحمن قادری )یونین کونسل چوٹالہ جہلم کی معروف سماجی شخصیت اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن چوٹالہ جہلم پروجیکٹ کے منیجر مرزا خرم شہزاد کو بین المذاہب ہم آہنگی، امن کے فروغ اور فلاحی خدمات کے اعتراف میں سفیرِ امن سیمینار کے موقع پر خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ تحریک منہاج القران کی مرکزی قیادت ڈاکٹر انجینیئر رفیق نجم نے اپنے دستِ مبارک سے پیش کیا۔
تقریب میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات، سماجی رہنما، علمائے کرام اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے مرزا خرم شہزاد کی سماجی، فلاحی اور امن کے لیے کی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشیں نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ایوارڈ ملنے پر یونین کونسل چوٹالہ کی عوام نے مرزا خرم شہزاد کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا اور اس اعزاز کو پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ مرزا خرم شہزاد کی خدمات نے چوٹالہ کا نام ضلع اور بین الاقوامی سطح پر روشن کیا ہے۔اس موقع پر مرزا خرم شہزاد نے ایوارڈ ملنے پر تحریک منہاج القران کی قیادت، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ بھی امن، بھائی چارے اور فلاحی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔




