جہلم

جہلم( عبدالرحمن قادری )بٹالہ شریف خالق آباد، میرپور آزاد کشمیرمدرسہ قادریہ فاضلیہ بٹالہ شریف

جہلم( عبدالرحمن قادری )بٹالہ شریف خالق آباد، میرپور آزاد کشمیرمدرسہ قادریہ فاضلیہ بٹالہ شریف خالق آباد میرپور آزاد کشمیر میں مرشدِ وقت حضرت مولانا سید ثاقب محی الدین قادری، سجادہ نشین دوازدہم دربار عالیہ قادریہ فاضلیہ بٹالہ شریف کی ایک روزہ آمد کے موقع پر مریدین اور عقیدت مندوں سے خصوصی ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔ مرشدِ وقت حضرت مولانا سید ثاقب محی الدین قادری نے اپنے ایک روزہ دورے کے دوران مدرسہ قادریہ فاضلیہ میں تشریف لا کر مریدین، عقیدت مندوں اور وابستگانِ سلسلہ قادریہ سے فرداً فرداً ملاقاتیں فرمائیں، ان کے احوال سنے اور انہیں اپنی محبت، شفقت، خصوصی توجہ اور دعاؤں سے نوازا۔ اس موقع پر روحانی فیوض و برکات کا سلسلہ جاری رہا جبکہ حاضرین نے مرشدِ وقت کی صحبت کو باعثِ سعادت قرار دیا۔انتظامیہ کے مطابق حضرت مولانا سید ثاقب محی الدین قادری کا یہ دورہ حسبِ روایت ہر ماہ ایک روزہ ہوتا ہے، جس میں مدرسہ قادریہ فاضلیہ بٹالہ شریف میں مریدین اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد شرکت کرتی ہے۔ اس روحانی اجتماع کا مقصد مریدین کی دینی و روحانی تربیت، اصلاحِ احوال اور سلسلہ قادریہ کی تعلیمات کو عام کرنا ہے۔دورے کے اختتام پر ملک و ملت، عالمِ اسلام، پاکستان اور آزاد کشمیر کے امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ مریدین اور عقیدت مندوں نے مرشدِ وقت کی آمد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنے لیے باعثِ فخر اور روحانی تقویت قرار دیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You