کرائمز

منشیات کے خلاف اے این ایف کی بڑی کاروائی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف

منشیات کے خلاف اے این ایف کی بڑی کاروائی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف ایک اور کامیاب کاروائی۔

بھاری مقدار میں چرس برآمد، ملزم گرفتار۔

اینٹی نارکوٹکس فورس گزشتہ کچھ عرصے سے پشاور اور باڑہ کے علاقوں میں سرگرم منشیات اسمگلروں کے ایک منظم گروہ (Drug Trafficking Organization) کے خلاف انٹیلیجنس بنیادوں پر آپریشن کر رہی تھی۔

یہ گروہ مختلف کیریئرز کے ذریعے پشاور سے ملاکنڈ تک منشیات کی ترسیل میں ملوث تھا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق، مصدقہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پشاور میں عبدرہ کرکٹ گراؤنڈ، ریلوے لائن روڈ کے قریب ایک مشکوک سوزوکی مہران گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی۔

دورانِ تلاشی گاڑی میں موجود لاؤڈ اسپیکر باکس کے اندر مہارت سے چھپائے گئے چرس کے 8 پیکٹس برآمد کر لیے گئے۔

ہر پیکٹ کا وزن 1200 گرام تھا، جبکہ برآمد ہونے والی منشیات کا کل وزن 9.6 کلوگرام ریکارڈ کیا گیا۔

کاروائی کے دوران پشاور سے تعلق رکھنے والے گاڑی کے ڈرائیور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ اس منظم نیٹ ورک کے دیگر کارندوں تک رسائی حاصل کی جا سکے۔

اے این ایف منشیات کی لعنت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔

ملک کو اس ناسور سے پاک کرنے کے لیے ہماری کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔
ترجمان اے این ایف

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You