ملک کی سلامتی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے آ ل کراچی تاجر الائنس ڈسٹرکٹ کورنگی

ملک کی سلامتی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے آ ل کراچی تاجر الائنس ڈسٹرکٹ کورنگی صدر شفیق پاپا ،
بھارت کی تباہی اور شکست یقینی ہے انشاء اللہ پاکستان سرخرو ہے اور رہے گا ضمیر الدین خان
پاک فوج کے ساتھ ملک کا بچہ بچہ کھڑا ہے پاکستانی عوام کا جذبہ حب الوطنی رنگ لائے گا آ ل کراچی تاجر الائنس ڈسٹرکٹ کورنگی کے سینیئر نائب صدر فیصل انصاری
(اسٹاف رپورٹ)
آل کراچی تاجر الائنس ضلع کورنگی کے صدر انجمن تاجران بابر مارکیٹ کے رو رواں شفیق پاپا ایشیا کی بڑی بابر مارکیٹ لانڈھی کی ایڈہاک کمیٹی کے چیئرمین ضمیر الدین خان اور انجمن تاجران بابر مارکیٹ لانڈھی کے جنرل سیکرٹری فیصل انصاری نے مشترکہ بیان میں بھارتی ہتھکنڈوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کا جذبہ حب الوطنی رنگ لائے گا پورا ملک اور ملک کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے مودی کو نہ صرف عبرت ناک انجام اور شکست کا سامنا کرنا پڑے گا بلکہ بھارت کی تباہی و بربادی مودی کا مقدر ہے بھارت کا عبرت ناک انجام یقینی ہے انشاءاللہ پاک فوج سرخرو ہے اور سرخرو رہے گی پاکستان قائم ہے اور قائم رہے گا انجمن تاجران بابر مارکیٹ کے قائدین شفیق پاپا ضمیر الدین



