پنڈدادنخان
ملک نثار ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان اور ٹیم کی اہم کاروائی، مغویہ بازیاب

ملک نثار ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان اور ٹیم کی اہم کاروائی، مغویہ بازیاب
تھانہ پنڈ دادنخان میں درج اغواء کے مقدمہ میں تلاش جاری تھی، ڈی پی او جہلم کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان اور ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت، جدید تفتیشی طریقہ کار اور مسلسل محنت کے ذریعے مغویہ کی بازیابی کے لیے بھرپور کاوش کی،
تھانہ پنڈ دادنخان پولیس نے خفیہ اطلاعات اور تکنیکی کو بروئے کار لاتے ہوئے کامیاب کارروائی کی اور مغویہ کو بحفاظت بازیاب کر لیا،
بازیابی کے بعد مغویہ کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا،
جہلم پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمہ کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری



