ملک عمران امجد ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، ذہنی معذور لڑکے کو لواحقین

ملک عمران امجد ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، ذہنی معذور لڑکے کو لواحقین سے ملا دیا گیا،
تھانہ سوہاوہ پولیس نے انسانیت دوستی اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ذہنی معذور لڑکے کو بحفاظت اس کے لواحقین تک پہنچا دیا،
پولیس کو ایک نوجوان لڑکا ملا جس کی ذہنی حالت درست نہ ہونے کے باعث وہ اپنے گھر اور اہل خانہ کے بارے میں مکمل معلومات فراہم نہیں کر پا رہا تھا،
ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور پولیس ٹیم نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے مختلف ذرائع سے معلومات حاصل کیں اور مسلسل کوششوں کے بعد لڑکے کے اہل خانہ کا سراغ لگا لیا،
تحقیق کے دوران معلوم ہوا کہ مذکورہ لڑکا بسال، ضلع اٹک کا رہائشی ہے۔ پولیس نے لواحقین سے رابطہ کر کے انہیں تھانے بلایا اور تمام قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لڑکے کو بحفاظت ان کے حوالے کر دیا،
لڑکے کی بحفاظت واپسی پر لواحقین کا جہلم پولیس سے اظہارِ تشکر،
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری



