پنجاب

*ملک احتجاج اورگالم گلوچ کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا:انجینئر ندیم ممتاز قریشی*

*ملک احتجاج اورگالم گلوچ کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا:انجینئر ندیم ممتاز قریشی*

*مستقبل پاکستان خدمت کی سیاست کو پروان چڑھاتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے:گفتگو*
*تحریک انصاف سڑکوں پر احتجاج کرنے کی بجائے مضبوط اپوزیشن کا کردار اداکرے:چیئرمین*
*روایتی و موروثی سیاستدانوں سوائے ملک و قوم کو نقصان پہنچانے کے کوئی اور کام نہیں کررہے:اظہار خیال*
*حکومت کو چاہیے کہ وہ سیاسی مخالفین کو برا بھلا کہنے کی بجائے قوم کو درپیش مسائل و پریشانیوں کے حل پر توجہ دے*
( )چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ ملک احتجاج،گالم گلوچ اور افرا تفری کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا،نسل درنسل منتخب ہونے والے روایتی و موروثی سیاستدانوں نے ملک و قوم کو سوائے نقصان پہنچانے کے کوئی اور کام نہیں کیا اگر یہ ہر بار منتخب ہونے والے سیاستدان و حکمران مخلص ہوتے تو پاکستان کا شمار آزادی کے 76 سال بعد بھی ترقی پذیر ممالک کی فہرست میں نہ ہورہا ہوتا،مستقبل پاکستان خدمت کی سیاست کو پروان چڑھاتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے کیونکہ ہمارا مقصد سیاست کے میدان میں عام،پڑھے لکھے اور اہل افراد کو آگے لانا تاکہ وہ منتخب ہوکر ملک و قوم کی حقیقی معنوں میں خدمت کرسکیں۔ان خیالات کا اظہار میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سڑکوں پر احتجاج کرنے کی بجائے مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنے مطالبات بہتر طور پر منوا سکتی ہے اور رہی بات عمران خان کی رہائی کی تو انہوں نے جو بویا تھا آج وہی کاٹ رہے ہیں۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ سیاسی مخالفین کو برا بھلا کہنے کی بجائے قوم کو درپیش مسائل کے حل پر بھی توجہ دے کیونکہ روز بروز بڑھتے ہوئے معاشی مسائل نے عوام کا جینا دو بھر کر کے رکھ دیا ہے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
16-12-2024

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You