ملکی معیشت کسی طور شٹر ڈاؤن ہڑتالوں اور مظاہروں کی متحمل نہیں ہوسکتی:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

ملکی معیشت کسی طور شٹر ڈاؤن ہڑتالوں اور مظاہروں کی متحمل نہیں ہوسکتی:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
دنیا کا کوئی ملک بھی ٹیکس کے بغیر نہیں چل سکتا،تاجر برداری ملکی مفاد کو بھی مقدم رکھے:چیئرمین
حکومت کاروبار دوست پالیسیوں کے ذریعے ملک سے مہنگائی اور غربت کا خاتمہ یقینی بنا سکتی ہے:گفتگو
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی ملک بھر کے تاجروں کی شٹر اؤن ہڑتال پر خصوصی گفتگو
چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ ملکی معیشت کسی طور بھی شٹر ڈاؤن ہڑتالوں اور مظاہروں کی متحمل نہیں ہوسکتی،دنیا کا کوئی بھی ملک ٹیکس کے بغیر نہیں چل سکتا لہذا تاجر برادری کو چاہیے کہ وہ ملکی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے آگے بڑھیں اس کے ساتھ حکومت کی بھی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کاروبار دوست پالیسیوں کا عملی نفاذ کرتے ہوئے کاروباری افراد کو تحفظ فراہم کرے تاکہ ملک میں جو ہر گزرتے دن کے ساتھ مہنگائی اور غربت بڑھتی جارہی ہے اس میں کمی واقع ہو۔ ان خیالات کا اظہار ملک بھر کے تاجروں کی شٹر ڈاؤن ہڑتال پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت کی عوام کش پالیسیوں کی وجہ سے جہاں عوام کو بے پناہ معاشی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہاں کاروباری حضرات کو بھی درپیش مسائل بھی کافی حد تک بڑھ چکے ہیں۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ حکومت تاجر برادری کے جائز مطالبات تسلیم کرتے ہوئے ان کے مسائل کے حل کو یقینی بنائے کیونکہ ملک میں پہلے ہی بڑھتے ہوئے سیاسی عدم استحکام کی وجہ ملکی معیشت کو لاحق خطرات ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتے جارہے ہیں۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
27-08-2024



