سندھ

ملکی استحکام کےلیےبروقت الیکشن کا انعقاد ضروری ہے۔فیصل ندیم

*ملکی استحکام کےلیےبروقت الیکشن کا انعقاد ضروری ہے۔فیصل ندیم*

*پاکستان مرکزی مسلم لیگ نےکراچی کے متعدد قومی و صوبائی حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔*

کراچی : (رپورٹ:عاصم ارائیں جہلمی)
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر و امیدوار NA235فیصل ندیم نے کہا ہےکہ ملکی استحکام کےلیےبروقت الیکشن کا انعقاد ضروری ہے۔الیکشن کے موسم میں نظر آنے والی سیاسی جماعتیں منتخب ہونے کے بعد غائب ہوجاتی ہیں ۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی قیادت اورکارکنا ن سال بھر عوام کے درمیان اور ان کی خدمت میں پیش پیش رہتےہیں۔ ہمیں امید ہے اس الیکشن میں عوام کی طرف سے اچھا رزلٹ میسر آئے گا۔مرکزی مسلم لیگ کسی نہ کسی کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کرسکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس ایسٹ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ نےکراچی کے متعدد قومی و صوبائی حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔مرکزی نائب صدرفیصل ندیم نےاین اے235 ،کراچی کے صدراحمدندیم اعوان نے پی ایس 97،امجد اسلام امجد این اے246،عبدالرحیم سالار این اے 243،مفتی یوسف کشمیری پی ایس 99،حافظ عبدالقیوم پی ایس98،انجینئر نعمان علی پی ایس 91،انجینئر عمار رفیق پی ایس 84،عبدالرحمن پی ایس 121،محبوب علی پی ایس 100،نعمان اعظم پی ایس 108سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مزید امیدواروں کا کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔فیصل ندیم کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ کے تمام علاقوں سے الیکشن میں حصہ لیں گے ۔ ہم اپنے سلوگن ہماری سیاست خدمت انسانیت کو فروغ دیتے ہوئے آگے بڑھیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انتخابی اتحاد بتانا قبل ازوقت ہے ۔لیکن کسی نہ کسی جماعت کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ ہوسکتی ہے ۔اور آئندہ کاانتخابی لائحہ عمل ضرور واضح ہوجائے گا۔الیکشن کےانعقاد کےسوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اعلانات سے محسوس ہوتا ہے کہ الیکشن ہوں گے ۔ اور الیکشن ہونے بھی چاہیے۔ ملک اس وقت جس طرح کے حالات کا شکار ہے ۔ملکی استحکام کے لیے بروقت الیکشن کا انعقاد نہایت ضروری ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You