خیبرپختون خواہ

مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔حاجی زبیر علی

مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔حاجی زبیر علی

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی پر خاموشی افسوسناک ہے۔میئر پشاور

پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کئی سالوں سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی جاری ہے جس پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جو قابل افسوس ہے۔میئر پشاور حاجی زبیر علی نے اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ 8 دہائیوں سے بھارتی قابض افواج کے مظالم کا سامنا کر رہی ہیں، تاہم بھارتی جبر وتشدد کشمیری عوام کے عزم کو توڑنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری سے بھارت کے جابرانہ اقدامات کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You