پنجاب
معروف ہومیوپیتھک معالج ڈاکٹر آصف حسین کا شایان ہومیوپیتھک کلینک کا دورہ ڈاکٹر واصف حسین

معروف ہومیوپیتھک معالج ڈاکٹر آصف حسین کا شایان ہومیوپیتھک کلینک کا دورہ ڈاکٹر واصف حسین انفارمیشن سیکریٹری ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن پاکستان
راولپنڈی (محمد زاہد خورشید) معروف ہومیوپیتھک معالج ڈاکٹر آصف حسین نے شایان ہومیوپیتھک کلینک کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن (HDF) کے پلیٹ فارم سے ہومیوپیتھی کی ترقی و ترویج کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں HDF ضلع راولپنڈی کے صدر ڈاکٹر انوار الحق ستی اور HDF اسلام آباد کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محمد وسیم ستی بھی موجود تھے۔ تمام شرکاء نے ہومیوپیتھی کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا اور مستقبل میں ایک مربوط حکمت عملی کے تحت کام کرنے کا عزم کیا۔



