اہم خبریں

معروف بزنس مین این اے 233 اور این اے 234 ازاد امیدوار فراز الرحمان کی کمپین زور و شور سے جاری

معروف بزنس مین این اے 233 اور این اے 234 ازاد امیدوار فراز الرحمان کی کمپین زور و شور سے جاری

کراچی : ( رپورٹ:عاصم ارائیں جہلمی )

کورنگی کے قومی اسمبلی کے دو حلقوں سے آزاد امیدوار معروف ترقی پسند پاکستان سے محبت کرنے والے محنت کشوں کے دوست فراز الرحمان کی این اے 233 اور این اے 234 کے علاقوں میں انتخابی مہم زور شور سے جاری*
** قومی وسائل کو لوٹنے اور عوام کو دلکش نعروں میں الجھ والی سیاسی پارٹیوں سے بیزار کورنگی کے ہزاروں افراد نے جرات مند صنعت کار فراز الرحمان سے رابطے کرکے 8 فروری کے انتخابات میں انکے انتخابی نشان لیب ٹاپ پر ووٹ دینے کا عہد کرلیے*
دوسری جانب کاٹی کی صنعتوں میں کام کرنے والے محنت کشوں نے بھی فراز الرحمان کی انتخابی مہم چلانا شروع کردی اور مختلف علاقوں میں آزاد امیدوار فراز الرحمان کی کارنر میٹنگوں کا بھی اہتمام کرنا شروع کر دیا ہے ڈسٹرکٹ کورنگی پریس کلب پر صدر کاٹی امیدوار NA233 اور NA 234 فراز الرحمن نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ میرا منشور ہے کہ عوام کو نوکری نہیں دو بلکہ ان کو کاروبار کروا کر دو تاکہ ہر شخص اپنے پاؤں پر گھڑا ہو سکے ہم نوجوانوں کو بھی اپنے پاؤں پر گھڑا کریں گے کورنگی 25 فیصد ٹیکس دیتا ہے اور سہولیات سے محروم ہے میرا نشان لیپ ٹاپ ہے جوکہ نوجوان کے مستقبل کا نشان ہے میں کامیاب ہو کر کراچی کی عوام کا مقدمہ لڑو گا مزدوروں کے حقوق کی آواز اٹھاؤ گا تحریک جوانان پاکستان نے بھی میری حمایت کا اعلان کر دیا ہے ان کے زمہ داران بھی میرے ساتھ یہاں پر موجود ہیں عبداللہ گل ایک سچا ہمدرد اور بہادر لیڈر ہے جن کا ماضی بے داغ ہے میں لانڈھی کورنگی کی عوام سے درخواست کرو گا کہ اس بار اپنا ووٹ مجھے دیں اور انگوٹھا لیپ ٹاپ پر لگائیں میرے الیکشن لڑنے سے کئی سیاسی پارٹیوں میں خوف پایا جارہا ہے اب لانڈھی کورنگی کی عوام کو اپنا مستقبل خود بدلانہ ہو گا میں بے داغ ماضی والے آزاد امیدواروں سے درخواست کرتا ہوں وہ مجھ سے رابطہ کریں میں اپنے پلیٹ فارم سے ان کی بھرپور مدد کرونگا بعد اذان فراز الرحمان نے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگوں سے بھی خطاب کیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You