معروف بزنس مین اور كامدی نیوز کے سی ای او جناب فیروز كامدی کا یوم اقبال کے موقع پر جاری کردہ پیغام

*9نومبر یوم اقبال *
*
معروف بزنس مین اور كامدی نیوز کے سی ای او جناب فیروز كامدی کا یوم اقبال کے موقع پر جاری کردہ پیغام*
*یوم اقبال کے موقع پر سی ای او كامدی نیوز فیروز كامدی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ پوری قوم بر صغیر کے عظیم مفکر فلسفی اور شاعر عظیم رہنما علامہ اقبال علیہ الرحمہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،مفکر پاکستان شاعر مشرق علامہ اقبال کی علمی،فکری،ادبی،سیاسی خدمات سے دنیا عالم بخوبی آگاہ ہیں،علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے مسلمان برصغیر کو سیاسی،و فکری جلا بخشی اور ان کے اندر ایک زبردست تحریک کو پیدا کیا آپ نے قوم کو خواب غفلت سے جگایا اور اپنی تقدیر کے فیصلوں کو خود کرنے کا جذبہ بیدار کرنے کی شمع کو انکے دلوں میں روشن کیا،فیروز كامدی نے مزید کہاکہ علامہ اقبال صرف پاکستان کے نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کے عظیم مفکر و رہنما ہیں،انہوں نے مسلمانوں کو غلامی کی زنجیروں سے نجات دلانے کے لیے جداگانہ قومیت کا احساس اجاگر کیا اور عالمی سطح پر ہمیں جن چیلنجز کا سامنا ہے ان حالات میں حکیم الامت علامہ اقبال کا فلسفہ خودی جو کہ ہمارا سب سے بڑا موثر ہتھیار ہے،خودی کی فکر کے جذبے کو غلامی کی زنجیروں میں جھگڑے ہوئے لوگوں کے دلوں میں زندہ کیا،آج کے دن پوری قوم مفکر پاکستان کے یوم ولادت 9نومبر کے موقع پر تحریک پاکستان اور امت مسلمہ کے لیے علامہ اقبال کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے نوجوانوں کو عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے رغبت اور قران حکیم سے رشتہ جوڑنے کا بھی درس دیا،ائیے آج اس موقع پر ہم تجدید عہد وفا کریں کہ ہم اس ملکی سلامتی اور اس کے استحکام کے لیے بطور قوم مل کر اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے اپنا ایمانی اور قومی کردار بھی ادا کریں گے،تاکہ ہمارا یہ عظیم وطن ترقی کی منازل طے کرے اور ہمارا یہ عظیم پرچم سر بلند ہو سی ای او فیروز كامدی نے علامہ اقبال کے لیے فاتحہ خوانی اور ملکی سلامتی و استحکام اور شہدائے پاکستان کیلئے لیے خصوصی دعائیں بھی کی جبکہ اس موقع پر كامدی نیوز کے رپورٹر شاداب بیگ اور كامدی نیوز کی پوری ٹیم بھی موجود ہیں*#
*جاری کردہ *
كامدی نیوز
شوشل میڈیا ٹیم



