کالم/مضامین

معاشرے میں قوانین پر عمل درآمد انتہائی ضروری ہے۔امیر عبدالقدیر اعوان

معاشرے میں قوانین پر عمل درآمد انتہائی ضروری ہے۔امیر عبدالقدیر اعوان

بندہ مومن پر اللہ کریم کا بہت بڑا احسان ہے کہ آپ ﷺ کی اُمت میں پیدا فرمایا۔حضرت آدم ؑ نے جب اللہ کریم کے حضور التجا کی تو واسطہ میں محمد الرسول اللہ ﷺ کا نام مبارک پیش کیا۔اگر اس بات کو سامنے رکھیں تو پھر کوئی وجہ نہیں کہ ہم اسوہ رسول ﷺ کے مطابق اپنا ایک ایک لمحہ بسر نہ کریں۔اتباع محمد الرسول اللہ ﷺ مختلف قوموں،مختلف عقائد رکھنے والوں کے درمیان محبت اور یگانگت کا سبب بنتا ہے۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا کینیڈا میسس ساگا جامع مسجد ریا ض الجنہ میں جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب!

انہوں نے کہا کہ ہر بندہ کوئی بھی عمل کرتا ہے،بات کرتا ہے تو اس کے معاشرے میں اثرات مرتب ہو رہے ہوتے ہیں اچھے یا برے۔اجتماعی طور پر کوشش کرنی چاہیے کہ اچھا بولیں اچھا عمل کریں اور جہاں بھی رہ رہے ہیں وہاں کے قوانین کی پاسداری کریں۔قوانین کا اطلاق اور اس کا احترام یہ معاشرے کی بنیاد ہیں جہاں سے یہ احساس اُٹھ جاتا ہے وہاں معاشرے عدم استحکام کا شکار ہو جاتے ہے
یاد رہے کہ امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ اس وقت کینیڈا میں موجود ہیں جہاں پر سلسلہ عالیہ کینیڈا کے ساتھیوں نے
مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا ہوا ہے جن میں آپ کے خصوصی خطاب ہوں گے اس کے علاوہ انفرادی ملاقاتیں بھی طے ہیں۔
رپورٹ ۔راجہ فیصل کیانی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You