
راولپنڈی (آن لائن) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (جینڈر بیسڈ وائلنس کورٹ)راولپنڈی صاحبزادہ نقیب شہزاد نے تھانہ نیوٹاؤن کے مشہور توہین رسالت کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کے ساتھ مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر4سال قید اور15ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید9ماہ قید بھگتنا ہو گی ظفر بھٹی سکنہ محمود آباد کراچی کے خلاف تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے 295-C،298-Aاور تعزیرات پاکستان کی دفعہ109کے تحت مقدمہ نمبر526درج کیا تھا جس میں ملزم پرتوہین رسالت کا الزام تھا مقدمہ میں مدعی کی پیروی محمد یاسر چوہدری نے کی اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سماعت کے بعد گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہو نے پر عدالت نے ملزم کوتوہین رسالت کا الزام ثابت ہونے پر موت کی سزا سنا دی جبکہ دیگر دفعات کے تحت ملزم کو 3سال قید10ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید6ماہ قید بھگتنا ہو گی جبکہ ایک اور دفعہ میں ملزم کو 1سال قید5ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو مزید3ماہ قید بھگتنا ہو گی عدالتی فیسلے کے مطابق تمام سزاؤں پر بیک وقت عملدرآمد ہو گا۔

رپورٹ:افتخار خٹک راولپنڈی



