جہلم

مسیحی برادری سے اظہارِ یکجہتی کے لیے میثاق سینٹر جہلم میں کیک کٹنگ کی تقریب کا انعقاد

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر مسیحی برادری سے اظہارِ یکجہتی کے لیے میثاق سینٹر جہلم میں کیک کٹنگ کی تقریب کا انعقاد

اس موقع پر پولیس افسران و اہلکاروں نے مسیحی برادری کے افراد کے ساتھ مل کر کرسمس کا کیک کاٹا اور انہیں کرسمس کی مبارکباد دی،

تقریب کا مقصد اقلیتی برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار، بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا اور یہ پیغام دینا تھا کہ جہلم پولیس ہر شہری کے جان و مال اور مذہبی آزادی کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے،

ہمارا دین بھی اقلیتوں سے محبت اور حسن سلوک کا درس دیتا ہے،پاکستان میں بلاتعصب و رنگ و نسل مذہبی آزادی حاصل ہے، مسیحی اہلکاروں کی ویلفیئر، فلاح و بہبود کا خصوصی خیال رکھا جارہا ہے،ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو

مسیحی برادری نے پولیس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ڈی پی او جہلم اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا،

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You