اہم خبریںپاکستان

مسئلہ کشمیر تقسیمِ پاک و ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے۔امجد علی خان نیازی

مسئلہ کشمیر تقسیمِ پاک و ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے۔امجد علی خان نیازی

کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دینا ناگزیر ہے۔پولیٹیکل کوآرڈینیٹر ٹو عمران خان

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق یومِ حقِ خودارادیتِ کشمیر کے موقع پر پیٹرن ان چیف پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے پولیٹیکل کوارڈینیٹر و سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی کا اپنے پیغام میں کہا کہ مسئلہ کشمیر تقسیمِ پاک و ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت دینا ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ 5 جنوری 1949ء کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور کردہ قرارداد پر عملدرآمد نہ ہونا عالمی ضمیر پر سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین اور مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی آئین سے آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کشمیری عوام کی شناخت مٹانے کی گھناؤنی سازش ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی و پارلیمانی قیادت عالمی فورمز پر کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی۔امجد علی خان نیازی نے کہا کہ کشمیری عوام کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو آزادی اور انصاف کی منزل سے زیادہ دیر تک دور نہیں رکھا جا سکتا انہوں نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ وادی میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا اور کشمیری عوام آزاد فضا میں سانس لے سکیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You