
میاں جمشید کو یلغار پریس کلب لاہور کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد۔سید تقی رضا بخاری
اس موقع پر صدر میاں جمشید نے مجیب الرحمٰن شامی ،فیصل مجیب الرحمٰن شامی اور دیگر کا صدر بننے پر شکریہ ادا کیا۔
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیف ایڈیٹر روزنامہ سچ بات لاہور سید تقی رضا بخاری اور چیف ایگزیکٹو روزنامہ خبریں پوائنٹ لاہور میاں محمد اویس نے یلغار پریس کلب لاہور کے میاں جمشید کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے یلغار پریس کلب کے زیر اہتمام تین جنوری بروز ہفتہ 2026 کی حلف برداری تقریب ہوئی اور سرٹیفکیٹ دیے گئے چیف گیسٹ کے موقع پر مجیب الرحمن شامی اور فیصل مجیب شامی صاحب موجود تھے اس پروگرام میں صحافیوں اور فنکاروں نے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ پیش کیا یلغار پریس کلب کے منتخب ہونے والے ممبران میں میاں جمشید صدر منتخب ہوئے نائلہ نائب صدر سینیئر نائب نعیم فائنانس سیکٹری طاہر محمود جنرل سیکٹری اشفاق جوائنٹ سیکرٹری یاسمین اس موقع پر یلغار پریس کلب کے منتخب ہونے والے صدر میاں جمشید نے مزید کہا صحافی ہر وقت حق اور سچ کے لیے کام کرتے ہیں میں اپنے یلغار پریس کلب کے ساتھیوں کے ساتھ ہمیشہ مشکل وقت کھڑا رہوں گا فیصل مجیب الرحمن شامی اور رمضان جٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔



