پنجاب

مری آرٹس کونسل میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد۔میڈیکل سپرنٹینڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال

مری آرٹس کونسل میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد۔میڈیکل سپرنٹینڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری ڈاکٹر عبدالسلام عباسی نے صدارت کی۔ تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے حوالے سے مری آرٹس کونسل میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا

جس میں تحریک پاکستان کے حوالے سے عکسی تصاویر پر مبنی نمائش کا اہتمام کیا گیا ۔نمائش میں تحریک پاکستان کے کرداروں بالخصوص قائد اعظم محمد علی جناح،علامہ اقبال ،چوہدری رحمت علی اور دیگر کی نادر تصاویر رکھی گئی تھیں۔اس موقع پر صدر تقریب ڈاکٹر عبدالسلام عباسی نے کہا کہ تحریک پاکستان میں برصغیر پاک و ہند کے ہزاروں مردوں، عورتوں اور بچوں نے اپنی جانوں کی قربانی دیکر پاکستان کو حاصل کیا اور اب یہ ہماری زمہ داری ہے کہ ہم پاکستان کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار دیانتداری سے ادا کرتے رہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالسلام عباسی نے مری آرٹس کونسل کی انتظامیہ بالخصوص ڈپٹی ڈائریکٹر آرٹس کونسل میڈم انم خالد ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اشرف اور مہوش گلفراز کو یوم پاکستان پر شاندار پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ یوم پاکستان کی اس تقریب میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری سے ڈاکٹر ابرار عباسی، ایڈمن آفیسر مجتبیٰ نواز عباسی ، ٹورزم فورس کے اراکین اور سول سوسائٹی کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

راجہ اقبال کیٹھوال کی رپورٹ

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You