سندھ

مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت سستی سبزی بازاروں کا سلسلہ جاری

مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت سستی سبزی بازاروں کا سلسلہ جاری۔

نمائشی منصوبے نہیں بلکہ مستقل بنیادوں پرعوامی سہولت منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔احمدندیم اعوان

کراچی : (اسٹاف رپورٹ)
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت سستی سبزی بازاروں کا سلسلہ جاری ہے۔اتوار کے روز کراچی کے مختلف مقامات پر سبزی سہولت بازار لگائے گئے۔جہاں شہریوں کو خصوصی ڈسکاؤنٹ پر سبزیاں فروخت کی گئیں۔کراچی کے صدراحمد ندیم اعوان کا کہنا تھا کہ نمائشی منصوبے نہیں بلکہ عوام کو مستقل بنیادوں پر سہولت فراہم کرنے والے منصوبوں پر کام کررہے ہیں ۔گزشتہ کئی ماہ سے مستقل بنیادوں پر سبزی سہولت بازاروں کا انعقاد کیاجارہاہے۔جہاں سےہزاروں خاندان استفادہ کرتے ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عام لوگ اور بالخصوص خط غربت سے دبے ہوئے عوام فوری ریلیف کے منتظر ہیں۔لیکن ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافے نے عوام کی مشکلات میں بہت زیادہ اضافہ کردیا ہے۔ آٹا، چینی، گھی سمیت دیگر روز مرہ کے استعمال کی اشیاءغریب اور متوسط طبقہ بازار سے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور دکھائی دیتا ہے ۔ روزبروز بڑھتی بجلی، گیس، کی قیمتوں اور اشیائے خورو نوش کی ہوشربا گرانی نے پاکستانی شہریوں کو تشویش میں مبتلا کررکھا ہے۔ایسے حالات میں پاکستا ن مرکزی مسلم لیگ ملک میں واحد سیاسی جماعت ہے ۔جو عوام کے مسائل کو حل کرنے کےلیے اپنی مدد آپ کے تحت اقدامات کررہی ہے۔ہمارے سبزی سہولت عوام کےلیے کسی تحفے سے کم نہیں ۔جہاں شہری اپنے ہفتے بھر کی سبزی خصوصی ڈسکاؤنٹ پر لےجاتے ہیں ۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You