پنجاب

مرکزی جنرل سیکرٹری مستقبل پاکستان کی زیر صدارت ورکرز کنونشن کا انعقاد

مرکزی جنرل سیکرٹری مستقبل پاکستان کی زیر صدارت ورکرز کنونشن کا انعقاد

پارٹی عہدیداران و کارکنان ہمارا قیمتی اثاثہ و سرمایہ ہیں، انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے: معین قریشی
پاکستان کو سنگین معاشی اور معاشرتی مسائل کا سامنا ہے، عوام میں ووٹ کا شعور اجاگر کرنا ضروری ہے تاکہ وہ اپنی تقدیر کے فیصلے خود کر سکیں: جنرل سیکرٹری کا خطاب
(پریس ریلیز) مستقبل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری معین قریشی کی زیر صدارت پارٹی سنٹرل آفس میں ضلع ملتان ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینئر پارٹی عہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کنونشن میں ڈی جی خان ڈویژن کے ورکرز نے بھی ڈویژنل صدر عامر محمود قریشی کی قیادت میں بھرپور شرکت کی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے معین قریشی نے کہا کہ پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان ہمارا قیمتی اثاثہ اور سرمایہ ہیں، انہیں کسی طور پر بھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی واضح ہدایات ہیں کہ ہر پارٹی ورکر کے حقوق کا خیال رکھتے ہوئے انہیں اولین ترجیح دی جائے۔ پارٹی عہدیداران اپنی ذمہ داریوں کا بھرپور ادراک کریں اور عوام کو آگاہی دیں کہ ان کے پاس ووٹ کی طاقت موجود ہے جس سے ملک میں حقیقی تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ یہ وہی طاقت ہے جس سے گزشتہ کئی دہائیوں سے عوام پر مسلط افراد کو شکست دی جا سکتی ہے جو عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے مزید بگاڑ پیدا کر رہے ہیں۔ معین قریشی نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت سنگین معاشی اور معاشرتی مسائل کا سامنا ہے، جن میں مہنگائی، بے روزگاری، معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات کا فقدان سرِفہرست ہیں۔ ان مشکلات کے حل کے لیے ضروری ہے کہ عوام میں ووٹ کا شعور اجاگر کیا جائے تاکہ وہ بلا خوف اپنی تقدیر کے فیصلے خود کر سکیں اور ایسی قیادت کو منتخب کریں جو ان کے مسائل کا حل نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہماری یہ کوشش ہے کہ ہر شہری کو اس کی ذمہ داری کا احساس دلایا جائے تاکہ وہ اپنی طاقت کا درست استعمال کرتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
ورکرز کنونشن میں سینئر پارٹی عہدیداران و کارکنان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ڈی جی خان ڈویژن کے ورکرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اور ڈویژنل صدر حامد محمود قریشی نے پارٹی کے اصولوں پر عمل پیرا رہنے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی بھرپور کوششوں کا عزم دہرایا۔أخر میں ملکی ترقی، قومی خوشحالی، اور فلسطین و مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
13 اکتوبر 2024

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You