سندھ

مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان محمد حسین کی بازیابی پر اظہار تشکر ادا کیا

مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان
محمد حسین کی بازیابی پر اظہار تشکر ادا کیا۔

کراچی(اسٹاف رپورٹ)

مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے سرپرست اعلیٰ عبد المجید آرائیں صاحب کی دی ہوئی ہدایات کے مطابق مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے عہدیداران کراچی پریس کلب پہنچے جہاں انہوں نے چند روز قبل پنو عاقل شھر میں محمد اکرم آرائیں کے گھر سے ڈکیتی کے بعد اغوا ہونے ان کے 7 سالہ معصوم بیٹے محمد حسین کی بازیابی پر اظہار تشکر ادا کیا۔ خصوصاً مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے سرپرست اعلیٰ عبد المجید آرائیں صاحب کی کوششوں اور کاوشوں کو سراہا۔* اس کے ساتھ تنظیم کے تمام عہدیداران، لیڈیز ونگ، وکلاء برادری، سندھ پولیس،صحافی حضرات، سوشل میڈیا کے ایکٹوسٹ و دیگر تمام دوسری برادریوں اور مسلک سے تعلق رکھنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا جن کی تعاون کی بدولت آج محمد حسین اپنے والدین تک واپس پھنچا۔ کراچی پریس کلب پر مرکزی نائب صدر ایڈوکیٹ منظور حمید آرائیں، غلام نبی آرائیں صدر میرپور خاص ڈویژن،ڈاکٹر شبیر آرائیں صدر ضلع کورنگی، ڈاکٹر محمد ناصر جاوید آرائیں صدر ضلع کیماڑی کراچی چوہدری عبدالواحد آرائیں نائب صدر ضلع کیماڑی کراچی، جاوید اقبال آرائیں ڈپٹی جنرل سیکریٹری ضلع کیماڑی، جاوید اقبال آرائیں جنرل سیکریٹری آرائیں ویلفیئر شیرشاہ، محمد حنیف آرائیں نائب صدر آرائیں ویلفیئر شیرشاہ،اسلم آرائیں نائب صدر آرائیں ویلفیئر شیرشاہ، عاصمہ آرائیں چیف آرگنائزر لیڈیز ونگ، شمائلہ خان، عروج فاطمہ، مسکان، نسرین، حبیبہ آرائیں، نرگس، زبیرہ،روبہ آرائیں، یوتھ ونگ سندھ جوائنٹ سیکریٹری اسامہ نبی آرائیں، چوہدری محمد خلیق طاہر آرائیں جنرل سیکرٹری ضلع کیماڑی کراچی، کامران آرائیں، محمد جمیل آرائیں، عمران آرائیں ضلع عمرکوٹ و دیگر نے شرکت کی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You