جہلم

مرزا صداقت علی ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں صداقت علی اور ٹیم کی اہم کاروائی،چوری اور موٹر سائیکل

مرزا صداقت علی ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں صداقت علی اور ٹیم کی اہم کاروائی،چوری اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 02 گینگ( بارو گینگ اور سجو گینگ) کے 05 ملزمان گرفتار،چوری شدہ موٹر سائیکلز،نقدی اور طلائی زیورات برآمد

تھانہ کالا گجراں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دونوں گینگز کے ملزمان کو گرفتار کر لیا، بارو گینگ کے 03 ملزمان سے چوری شدہ 08 عدد موٹر سائیکلز مالیتی 15 لاکھ 40 ہزار روپے،05 تولے سونا مالیتی 22 لاکھ روپے،نقدی 12 لاکھ 30 ہزار روپے اور آرٹیفیشل جیولری مالیتی01 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کر لی گئی،ملزمان سے برآمدگی کا کل تخمینہ 51 لاکھ 20 ہزار روپے بنتا ہے،

جبکہ سجو گینگ کے 02 ملزمان سے چوری شدہ 04 عدد موٹر سائیکل مالیتی 05 لاکھ روپے اور 02 عدد بیٹریاں 02 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے،

ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،

شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You