مرد وہی ہوتا ھے جو عورت کو محبت و عزت سے نوازے۔۔۔!!

مرد وہی ہوتا ھے جو عورت کو محبت و عزت سے نوازے۔۔۔!!
بعض مرد سمجھتے ہیں کہ عورت کو پیسہ دے دیا بس کافی ہے، اور حق ادا ہوگیا لیکن مرد یہ نہیں سمجھتا کہ عورت کو پیار، محبت، اخلاق، خولص، عزت اور توجہ کی پیسے سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ اگر پیسہ ہی کافی ہوتا تو دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس کی بیوی طلاق یافتہ نہ ہوتی۔ چاہے عورت ماں ہے بیوی ہے بہن ھے یا بیٹی ھے اس کو توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ حقوق صرف پیسے سے پورے نہیں کئے جاتے۔ ایسے مرد جو بدتمیز بداخلاق ضدی سخت رویئے کے مالک ھوتے ھیں وہ اللہ کی بارگاہ میں کیا جواب دیں گے۔ ھمارا معاشرہ دن بدن مادیت پرست اور انسانیت سے دور ھوتا چلا جارھا ھے یقیناً یہ قرب قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی بھی ھے۔ خدارا تمام مرد اپنا احتساب کریں اپنے رویئوں کردار پر نظر دوڑائیں یاد رکھیں اللہ نے عورت کو کمزور پیدا کیا ھے تم سے ان کے بارے میں سخت پکڑ ھونگی۔ ایک خوشحال گھرانہ اور معاشرہ اس وقت تک ممکن ھوسکتا جبتکہ وہاں عورت کو اللہ اور اسکے حبیب ﷺ کے قول کے مطابق عزت و مقام اور حقوق کی پاسداری ممکن بنائی گئی ھو۔ امید ھے مجھ جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار کراچی کی یہ تحریر آپ مردوں کو بیدار کردے کیونکہ بیداری ناگزیر ھے زندگی کیلئے۔۔۔۔!!



