اہم خبریںخیبرپختون خواہ

مردان: پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے 3 افراد جاں بحق

مردان: پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے 3 افراد جاں بحق۔

بارودی مواد روڈ کنارے پہلے سے نصب تھا اور جیسے ہی پولیس کی گاڑی گزری تو زوردار دھماکا ہوگیا۔پولیس

مردان(نمائندہ نورین ناز)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مردان میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ڈی پی او مردان ظہور آفریدی کے مطابق آئی ای ڈی دھماکا پولیس موبائل کے قریب ہوا جس میں 8 افراد زخمی ہوئے۔ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 افراد دم توڑ گئے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ دھماکے میں زخمی ہونے والے دیگر افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ڈی پی او مردان نے بتایا کہ بارودی مواد روڈ کنارے پہلے سے نصب تھا اور جیسے ہی پولیس کی گاڑی گزری تو زوردار دھماکا ہوگیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You