مردان: ایمل ولی کو سکیورٹی فراہم کرنےکے نام پر اسلحہ لہرانے والوں کیخلاف پرچہ کٹ گیا۔

مردان: ایمل ولی کو سکیورٹی فراہم کرنےکے نام پر اسلحہ لہرانے والوں کیخلاف پرچہ کٹ گیا۔
میئر مردان سٹی حمایت مایار سمیت اے این پی کے 43 نامزد اور دیگر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مردان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مردان میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی خان کو سکیورٹی فراہم کرنے کے نام پر اسلحہ لہرانے والوں کے خلاف پرچہ کٹ گیا۔پولیس کے مطابق سوشل میڈيا پر اسلحہ کی ویڈیو سے خوف و ہراس پھیلایا گيا، میئر مردان سٹی حمایت مایار سمیت اے این پی کے 43 نامزد اور دیگر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔گزشتہ دنوں عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی نے کہا تھا کہ وفاقی حکومت نے میری اور میرے خاندان کی سکیورٹی واپس لے لی ہے۔اپنے بیان میں ایمل ولی کا کہنا تھاکہ مجھے یا خاندان کے ساتھ کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ میں عوام کے لیے بولتا رہوں گا جو میرے راستے میں آئے اس کے لیے تیار ہوں۔بعد ازاں عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے اسلحہ لہرا کر ایمل ولی خان کو سکیورٹی خود فراہم کرنے کااعلا ن کیا تھا۔