کرائمز

مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،3 زخمی

فیصل آباد میں ستیانہ کے علاقے چک نمبر37 میں مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق رمضان اپنے سکیورٹی گارڈ کے ہمراہ گھر جارہا تھا کہ آصف اور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی، دوطرفہ فائرنگ کے تبادلہ میں آصف موقع پر دم توڑ گیا جبکہ اس کا ساتھی بوستان زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر سکیورٹی گارڈز ارشد اور نوید زخمی ہوئے ہیں ، پولیس نے لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You