اہم خبریںجہلم

محکمہ صحت کی طرف سے ماسک کی تقسیم کیساتھ ساتھ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر تحصیل دینہ ڈاکٹر اویس خٹک اِن ایکشن۔روڈ یوزرز میں محکمہ صحت کی طرف سے ماسک کی تقسیم کیساتھ ساتھ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے بھی عائد کر دئیے۔

وفاقی اور پنجاب حکومت کی آمدہ ھدایات اور ڈی سی جھلم ،ای ڈی او ھیلتھ جھلم کی

خصوصی ھدایات پر عمل درآمد کرتے ھوۓ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر تحصیل دینہ ڈاکٹر اویس خٹک نے اپنے عملے کے ھمراہ دینہ شہر کے مختلف بازاروں اور جی ٹی روڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔ڈاکٹر اویس خٹک نے دوران چیکنگ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور ماسک کے عدم استعمال پر مختلف سٹال ھولڈرز ،کریانہ شاپس مالکان، بیکریز مالکان، اور مختلف شاپس مالکان پر جرمانے بھی عائد کر دئیے۔بعدازاں انھوں نے جی ٹی روڈ دینہ پر روڈ یوزرز میں مفت ماسک کی تقسیم کیساتھ ساتھ ماسک کے استعمال کی افادیت کے حوالے سے بھی روڈ یوزرز کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر انھوں نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو پنجاب حکومت کی ھدایات کیمطابق سختی سے یقینی بنایا جائیگا۔

رپورٹ۔راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You