اہم خبریںبلوچستان

محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل

محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری آئندہ سماعت تک معطل کر دیے۔

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیئرمین پشتونخواملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے گئے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے گزشتہ روز پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، وارنٹ گرفتاری میں پولیس کو ہدایت کی گئی تھی کہ محمود اچکزئی کو گرفتار کر کے آج عدالت میں پیش کیا جائے۔آج تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ پشتونخوامیپ کے سربراہ کی جانب سے وارنٹ کی عدم تعمیل ہوئی ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری آئندہ سماعت تک معطل کرتے ہوئے کیس کی سماعت 31 مئی مقرر کر دی۔یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے محمود اچکزئی پر 11 مارچ کو کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You