
محمد نذیرپنجابی ہیڈ ٹیچر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول پکوال خاص سے ریٹائرڈ ہوگئے
جہلم (محمد زاہد خورشید) آج مورخہ 31.03.2023 محمد نذیرپنجابی ہیڈ ٹیچر کا گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول پکوال خاص سے ریٹائرمنٹ کا دن تھاآپ نے اپنی سروس کا آغاز بطور ایس ایس ٹی گورنمنٹ ہائی سکول وگہل مری سے 89 میں کیا 1992 میں گورنمنٹ ہائی سکول جنڈ نجار گوجرخان کو جائن کیا اور ایک سال وہاں سروس کی 1993 میں آپ نے گورنمنٹ ہائی سکول پنڈوری چہلم کو جائن کیا گورنمنٹ ہائی سکول پنڈوری میں بطور ٹیچر اور بطور ہیڈ 22 سال اپنے فرائض سر انجام دیے پھر بطور ڈی ٹی اپ نے ساتھ نے 7 سال فرائض منصبی سر انجام دیں اور بہت سارے ٹیچرز کی تربیت کی آپ نے بطور ماسٹر ٹرینر بہت سارے اساتذہ اور ہیڈ ٹیچرزکو ٹریننگ دی پھر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول پکھوال خاص کو جائن کیا اور یہاں بھی 5 سال سروس کی
اور آج یہاں سے ریٹائر ہوے
اج کی تقریب کے مہمان خصوصی جناب ڈی ای او ایلیمنٹری عبدالحفیظ ڈپٹی ڈی او راو عبدالکریم ڈایریکٹر پرائیویٹ سکول راجہ زبیر جنجوعہ اے ای او فزیکل میاں محمد شبیر جناب یاسر عباس تھے جنہوں نے جناب محمد نزیر پنجابی صاحب کی شاندار خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ آپ نے سکول سے پاس ہونے والے طلباء سے بھی خصوصی تعلق رکھا اور ان کی ہر لمحہ تربیت جاری رکھی اور آج بہت سارے شاگرد آپ کے اعلی عہدوں پر کام کر رہے ہیں ۔سب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور آپ کو خراج تحسین پیش کیا کہ ساری سروس میں بچوں کی تعلیم و تربیت کی اور سوسائٹی میں بچوں کو اعلی مقام پر پہنچایا۔



